: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،20جون(ایجنسی) زراعت کے وزیرمملکت سنجیو کمار بالیان نے آج نیل گائے کو گائے سے جوڑنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگلی جانور کسانوں کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچاتے ہیں. مسٹر بالیان نے یہاں پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا "برائے مہربانی نیل گائے کو گائے سے مت جوڑیے. یہ جنگلی جانور چھوٹے کسانوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہیں. "انہوں نے کہا کہ نیل گائے کے
معاملے میں وہ کسانوں کے حق میں ہیں. انہوں نے کہا کہ نیل گائے جھنڈ میں دوڑتی ہیں اور جس کھیت میں اس نے دوڑ لگا دی اس کھیت کی فصل مکمل طور پر برباد ہو جاتی ہے. دلہن فصلوں کو نیل گاے بڑے شوق سے کھاتی ہیں اور کئی بار تو کسان شام میں اپنی لہلہاتی فصل کو دیکھ کر جاتا ہے اور صبح جب آتا ہے تو اس کھیت میں کچھ بھی نہیں بچا ہوتاہے. خیال رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے نیل گایوں کو مارنے پر روک لگانے سے انکار کر دیا. حال میں بہار میں کچھ نیل گایوں مارے جانے کے بعد یہ معاملہ عدالت میں آیا تھا.